190 ملین پاؤنڈ کیس: احتساب عدالت نے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی

جمعرات 23 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

احتساب عدالت نے190  ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا مزید 4 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔

کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کےجج محمد بشیر نے کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی و دیگر جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ان کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب کی جانب سے مزید تفتیش کے لیے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ توسیع کی استدعا کی گئی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ جج محمد بشیر نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پیر کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

قبل ازیں سردار مظفر عباسی ب نے جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آج عدالت سے چیئرمین پی ٹی آئی کے 15 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

واضح رہے القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 29 نومبر تک منظور ہوئی ہے۔29  تاریخ کو بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر بحث ہوگی۔

واضح رہے کہ القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 29 نومبر تک منظور ہوئی ہے۔ 29  نومبر کو بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر بحث ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانی نژاد امریکی خاتون کو 8 برس کی قید، جرم کیا ہے؟

اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیش اور پاکستان پولیس اکیڈمیوں کے تعاون کو بڑھانے کا اعلان

پتنگ کیوں اڑائی؟ باپ نے 11 سالہ بیٹے کو تشدد کرکے قتل کردیا

پاک لنکا ون ڈے سیریز: سری لنکن کھلاڑیوں کو وطن واپسی پر کس نے اکسایا؟ نام سامنے آگیا

ویڈیو

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

روبوٹ کے ذریعے گردے کی کامیاب سرجری، یہ انسانوں سے بہتر ثابت ہوں گے، ماہرین

کوئٹہ کے کم گیس پر چلنے والے سستے گیزر، سخت سردی میں بڑی نعمت

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے