عمران اور بشریٰ بی بی سمیت 41 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

بدھ 22 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔

وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی سفارش پر عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔ ’نیب نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے‘۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔

نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی شریک ہوئے۔

ذیلی کمیٹی نے اجلاس کے بعد بتایا ہے کہ 41 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے جن میں 190 ملین پاونڈ اسکینڈل میں عمران خان سمیت 29 افراد کے نام بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ (این سی اے) نے اہم کاروباری شخصیت ملک ریاض اور ان کے خاندان کی 19 کروڑ پاؤنڈ کی رقم ضبط کی تھی جسے ایک تصفیے کے بعد پاکستان منتقل کر دیا گیا تھا۔

عمران خان نے بحیثیت وزیراعظم منظوری دی تھی کہ یہ رقم براہِ راست سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں بھیجی جائے۔ اس اقدام سے فائدہ ملک ریاض ہی کو ہوا کیوں کہ عدالت عظمیٰ کے حکم پر ان کو 460 ارب روپے جمع کرانے تھے۔

عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے ملک ریاض سے اس کے بدلے میں فائدے حاصل کیے ہیں جن میں القادر ٹرسٹ کے لیے زمین کا معاملہ سرفہرست ہے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی درخواست ضمانت کو سماعت کے لیے منظور کر لیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس وقت سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں جبکہ انہیں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کے کیس میں بھی گرفتار کر لیا  گیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

حد سے زیادہ دعوے، کمزور نتائج: نیتن یاہو کو جنگ بندی پر شدید ردِعمل کا سامنا

پاکستان کی بہترین سفارتکاری، دنیا میں ہمیں جو تحسین مل رہی ہے اسکی نظیر نہیں ملتی، وزیرخزانہ کی واشنگٹن میں گفتگو

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا