آشیانہ ہاؤسنگ کیس: شہباز شریف و دیگر کو بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

جمعہ 24 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں سابق وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کو بری کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

احتساب عدالت لاہور کے جج ملک علی ذوالقرنین نے آشیانہ ہاؤنگ کیس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر کو بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا ہے، فیصلہ 59 صفحات پر مشتمل ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس میں لگائے گئے الزامات انتہائی مشکوک تھے، ملزمان کے خلاف الزامات ثابت ہونے کا کوئی امکان موجود نہیں ہے، شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں کو منظور کیا جاتا ہے، عدالت شہباز شریف سمیت دیگر کو ان الزامات سے بری کرتی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ احد خان چیمہ نے چیئرمین نیب کو جولائی 2022 میں ری انوسٹی گیشن کی درخواست دی، سپلیمنٹری رپورٹ کے مطابق یہ ریفرنس کسی بھی ملزم کے خلاف ٹرائل کا نہیں ہے، سپلیمنٹری رپورٹ کے مطابق اس پروجیکٹ میں حکومتی خزانے کو نقصان نہیں پہنچا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سپلیمنٹری رپورٹ کے مطابق کسی بھی ملزم کے خلاف الزامات ثابت نہیں ہوئے، اس ریفرنس میں عدالت پراسکیوشن کا کنڈکٹ نظر انداز نہیں کرسکتی، اس فیصلے کی کاپی ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب لاہور کو ارسال کی جائے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گواہ عارف مجید کے بیان کے مطابق سابق ڈی جی نیب نے شہباز شریف کے خلاف بیان دینے کے لیے انہیں کہا، انہوں نے سابق ڈی جی نیب کو شہباز شریف کے خلاف بیان دینے سے انکار کیا۔

واضح رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں احتساب عدالت لاہور نے 18 نومبر کو سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر کو بری کرنے کا حکم جاری کیا تھا، اس کیس کا تحریری فیصلہ آج جاری کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان