پاکستان ویمنز ٹیم کا اسکواڈ ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لیے نیوزی لینڈ پہنچ گیا

جمعہ 24 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا 17 رکنی اسکواڈ ندا ڈار کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹی 20 اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کی سیریز کھیلنے کے لیے براستہ دبئی آکلینڈ پہنچ گیا ہے۔ ٹی 20 سیریز 3 سے 9 دسمبر تک کھیلی جائے گی، جبکہ ون ڈے سیریزآئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے وہ 12 سے اٹھارہ دسمبر تک کھیلی جائے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 3، 5 اور 9 دسمبر کو ڈنیڈن اور کوئنز ٹاؤن میں کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کوئنز ٹاؤن اور کرائسٹ چرچ میں 12 سے 18 دسمبر کے درمیان ہوں گے۔

قومی اسکواڈ کی قیادت کپتان ندا ڈار کریں گی جبکہ ٹیم میں عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا اور غلام فاطمہ شامل ہوں گی۔ قومی ٹیم کے اسکواڈ میں 2 وکٹ کیپر منیبہ علی اور نجیہہ علوی کے علاوہ نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین اور ام ہانی سمیت وحیدہ اختر بھی شامل ہیں۔

پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل کراچی میں 4 روزہ ٹریننگ کیمپ میں  حصہ لیا اور بھرپور پریکٹس کی۔ اس موقع پر کپتان ندا ڈار کا کہنا تھا کہ قومی ویمنز ٹیم اسکواڈ میں چند نوجوان کھلاڑی بھی شامل ہیں جبکہ فاطمہ ثنا اور شوال ذوالفقار کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم کھلاڑیوں کا ایک درست کمبی نیشن بنانے میں مصروف ہیں، بطور کپتان مجھے اپنی کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے، ہماری کھلاڑیوں نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف  اچھی کارکردگی دکھائی تھی۔ ہماری 2 کھلاڑی نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں ابتدائی 10 کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی ویمنز ٹیم 28 نومبر کو ون ڈے وارم اپ میچ اور 30 نومبر کو ٹی 20 وارم اپ میچ کھیلے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز آئی سی سی کی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی