توشہ خانہ کیس: عمران خان کی اپیل واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع

جمعہ 24 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام اباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف مرکزی اپیل واپس لینے کی درخواست پر آئندہ ہفتے فیصلہ سنانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 21 اکتوبر 2022 کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف مرکزی اپیل واپس لینے کی متفرق درخواست پر اعتراضات کیساتھ سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔

متفرق درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ 18 جنوری کو اپیل واپس لینے کے لیے متفرق درخواست دائر کی گئی، 13 ستمبر کو عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو 2 ماہ 10 دن سے نہیں سنایا گیا۔

بیرسٹر گوہر کو مخاطب کرتے ہوئے جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یاد دہانی کے لیے بہت شکریہ، بہت سارے معاملات ایک ساتھ چل رہے ہیں، آئندہ ہفتے آپ کی درخواست پر فیصلہ کر دیں گے۔

21 اکتوبر 2022 کو الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو نااہل قرار دیا تھا اور ان کے خلاف فوجداری کارروائی کے لیے مقامی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔ بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مرکزی اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے بجائے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنا چاہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں کشیدگی کا حل مذاکرات ہیں، فریقین پیچھے ہٹیں، خواجہ سعد رفیق

پنجاب اسمبلی میں مولانا فضل الرحمان کے بیان کے خلاف قرارداد جمع، قانونی کارروائی کا مطالبہ

افغانستان میں 5 سال سے کم عمر 37 لاکھ بچوں کو شدید غذائی قلت کا خطرہ، یونیسیف کا الرٹ

’شمیم بی بی میری بیگم دا ناں اے‘ شہری کے جواب پر وفاقی آئینی عدالت میں مسکراہٹیں بکھر گئیں

ڈیزل ڈلوانے والے شخص نے پیسے دینے کے بجائے گاڑی بھگا دی، سیلز مین ایک کلومیٹر تک گاڑی کے ساتھ لٹکا رہا

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم