انسداد منشیات فورس کی کارروائیاں : بھاری مقدار میں منشیات برآمد

بدھ 1 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کی ہیں، ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان اے این ایف نے میڈیا کو جاری بیان میں بتایا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر مانچسٹر جانے والے ملزم سے 38 گرام چرس برآمد ہوئی ہے، چرس سگریٹ کی ڈبی میں چھپائی گئی تھی، گجرات کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائی میں انٹرنیشنل میل آفس راولپنڈی میں آسٹریلیا بھیجے جانیوالے پارسل سے آئس برآمد ہوئی ہے، آئس پردوں میں جذب تھی، پارسل کا مجموعی وزن 15 کلو گرام ہے۔

ایک اورخضدار ہائی وے کراچی روڈ پر کارگو بس سے 170 کلو گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے، چرس کو پلاسٹک کے کنستروں میں چھپایا گیا تھا،کوئٹہ کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہن اہے کہ چمن چیک پوسٹ کے قریب افغان باشندے سے 3 کلو 800 گرام مارفین اور 2 کو آئس برآمد ہوئی ہے، منشیات کو لوہے کے ٹرنک بکس میں مہارت سے چھپایا گیا تھا۔

کراچی میں مشکوک رکشہ سے 46 کلو چرس اور اڑھائی کلو گرام ہیروئین برآمد ہوئی ہے۔

ملتان ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے 2 مُلزمان کے پیٹ سے 144 ہیروئن اور آئس بھرے کیپسولز برآمد ہوئے ہیں، ہری پور اور اٹک کے رہائشی دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp