شعیب ملک دل ٹوٹنے کے بعد خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے کیا مشورہ دیتے ہیں؟

ہفتہ 25 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شعیب ملک کا شمار پاکستان کے مشہور ترین کرکٹرز میں ہوتا ہے وہ قومی ٹیم کے کپتان بھی رہے ہیں اور انہوں نے پاکستان کو کرکٹ کے میدان میں کئی فتوحات بھی دلائی ہیں۔

شعیب ملک کا شمار ان کھلاڑیوں میں سے ایک میں ہوتا ہے جن کی ذاتی زندگی بھی براہ راست ذرائع ابلاغ اور عوام میں زیر بحث رہی ہے۔

شعیب ملک نے بھارت کی مشہور ایتھلیٹ ثانیہ مرزا سے محبت کی شادی کی اور ان کی شادی کے چرچے گردش میں رہے ہیں۔ حال ہی میں ان کی علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں جس کے باعث شعیب ملک پھر عوامی بحث کا حصہ بن گئے ہیں۔

شعیب ملک ایک نئے پوڈ کاسٹ میں مہمان تھے جہاں انہوں نے زندگی میں اپنے تجربات کے بارے میں عوام کے ساتھ بہت کچھ شیئر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک بیٹے کے باپ ہیں اور ان کا اپنی ماں اور بہن کے ساتھ بہت گہرا رشتہ ہے۔

شعیب ملک نے پوڈ کاسٹ میں خاص کر مردوں کو بے شمار مشوروں سے نوازا اور کہا کہ خصوصاً مردوں کو اپنے تعلقات بہتر رکھنے چاہییں لیکن کسی بھی طرح کے تعلقات میں ہمیشہ ہر چیز کے لیے ہاں بھی نہیں ہونا چاہیے۔

 انہوں نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں صرف گھروں کی دیکھ بھال تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ اپنی انفرادیت حیثیت کو بھی برقرار رکھنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خوشگوار تعلقات کے لیے دو طرفہ روابط اور گفت و شنید کلیدی حیثیت رکھتی ہے اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ انہی چیزوں کو اولین ترجیح بھی دینی چاہیے۔

مایہ ناز کرکٹر شعیب ملک کا اپنے بارے میں یہ بھی کہنا تھا کہ وہ دل ٹوٹ جانے سے کیسے نمٹتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنے دل کی ایسی تربیت کر چکے ہیں کہ اب وہ لوگوں سے بہت زیادہ توقعات نہیں رکھتے۔

شعیب ملک نے سب سے اہم بات یہ کی کہ اگر آپ دوسرے سے توقعات کم کر دیتے ہیں تو اس سے آپ میں پیدا ہونے والی خود اعتمادی آپ کی طویل المدت مدد کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ’میں ایک حساس شخص ہوں اور مجھے بھی بہت تکلیف ہوتی ہے لیکن میں نے اپنی تربیت ایسی کر لی ہے کہ یہ اب مجھے زندگی میں مدد فراہم کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp