آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا

اتوار 26 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔ صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غا زی خان اور گرِ دو نواح میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ تاہم سکھر، تھر پارکر، عمرکوٹ، میر پور خاص، مٹھی، کراچی، ٹھٹھہ، بدین ، حید رآباد اور سانگھڑ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ منفی 06، اسکردو منفی 04، کالام منفی 02، قلات، ہنزہ اور گوپس میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp