ملک بھر میں 4302 کلو منشیات برآمد: 44 مقدمات درج، 34 گرفتار

اتوار 26 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

منشیات کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر میں 4302 کلو منشیات برآمد، 44 مقدمات درج اور 34 گرفتاریاں کی گئیں۔ سب سے زیادہ منشیات بلوچستان سے 4155 کلو برآمد ہوئی۔

نگران حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے منشیات کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔ 12 تا 19 نومبر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 4302 کلو منشیات برآمد کی گئی، 44 مقدمات درج اور 34 گرفتاریاں ہوئیں۔آپریشن کے دوران بلوچستان سے 4155 کلو، کے پی سے 40 کلو، گلگت سے 8 کلو، پنجاب سے 65 کلو اور سندھ سے 32 کلو منشیات برآمد ہوئی۔

کریک ڈاؤن کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت، سندھ اور بلوچستان سے 651 کلو چرس، 9 کلو مِتھ، 28 کلو افیم جبکہ 189 کلو ہیروئین شامل ہے۔

12 تا 19 نومبر تک ملک بھر سے منشیات کے خلاف 44 مقدمات درج جبکہ 34 افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ یکم ستمبر سے اب تک ملک بھر سے 38226 کلو منشیات برآمد اور 469 سے زائد مجرمان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp