جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک

اتوار 26 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا جس کے نتیجہ میں 8 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہواہے، مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگردوں کے خاتمے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے سے ملک میں دہشتگردوں نے پھر سے سر اٹھا لیا ہے جن کو کچلنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی پر بھی پاکستان کی جانب سے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کرے یا انہیں پاکستان کے حوالے کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ