پنجاب پولیس کی ’میرا پیارا‘ ایپ لوگوں کے لیے کس قدر مفید؟

پیر 27 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب پولیس کی ’میرا پیارا‘ ایپ کی ٹیم نے 80 سالہ لاپتہ خاتون کو خاندان سے ملوا دیا ہے۔

پنجاب پولیس کے انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ اور ان کی ٹیم نے 2 ماہ قبل مزنگ سے لاوارث ملنے والی 80 سالہ ماجدہ بی بی کو اپنی فیملی سے ملوایا ہے۔

ماجدہ بی بی ڈیمینشیا کی مریضہ ہونے کی وجہ سے اپنا نام اور ایڈریس بتانے سے قاصر تھیں، فالو اپ سیشنز اور بائیو میٹرک کی مدد سے سے بزرگ خاتون کو اس کے بیٹے اور فیملی سے ملوا دیا گیا، جس پر خاتون کے اہل خانہ نے آئی جی پنجاب اور سی ٹی او لاہور کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے ایپ ’میرا پیارا‘ رواں سال اپریل میں لانچ کی تھی، اس ایپ کے ذریعے ہی گوجرانوالہ کے معصوم بچے کو اپنی ماں سے 6 سال بعد ملایا گیا تھا۔

رواں ماہ میں ہی ’میرا پیارا‘ ایپ ٹیم نے 9 سال قبل سیالکوٹ سے بچھڑنے والی 15سالہ فزیمہ کواس کے گھر والوں سے ملوایا تھا، میرا پیارا ٹیم نے گمشدہ بچوں اور افراد کے ڈیٹا کے لیے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا تھا، جہاں ٹریفک ٹیم کی ملاقات 9سال سے رہائش پذیر 15سالہ فزیمہ عارف سے ہوئی تھی۔

ٹریفک ٹیم نے لڑکی کے متعدد بار انٹرویو کیے، مختلف تصاویر اور جگہوں بارے پوچھا، “میرا پیارا ایپ” ٹیم نے2ماہ کی تگ و دو کے بعد اس کے بھائی کو ڈھونڈ نکالا، بھائی اور دیگر رشتے دار فزیمہ کو دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے