پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ ایڈیشن میں قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کو حاصل کرنے کے لیے تمام فرنچائزز کی جانب سے تگ و دو جاری ہے تاہم اب تک کی معلومات کے مطابق فاسٹ بولر کے اسلام آباد یونائیٹڈ سے معاملات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔
نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پی ایس ایل 9 نہ کھیلنے کا فیصلہ کرچکے ہیں جبکہ پشاور زلمی سے بھی ان کی ڈیل مکمل نہیں ہوسکی تھی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے نسیم سے معاملات تقریباً حل کرلیے ہیں اور فرنچائز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ان کے بدلے ٹریڈ کے لیے رابطہ جاری ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے نسیم شاہ کے بدلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کسی بھی کھلاڑی سے ٹریڈ کرنے کی آفر کی ہے جس پر کوئٹہ نے 2 دن کی مہلت مانگ لی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اسپورٹس صحافی قادر خواجہ نے بتایا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ فہیم اشرف، شاداب خان اور اعظم خان کو نہیں چھوڑے گی۔
فاختہ نے بتایا ہے کہ قومی فاسٹ باولر نسیم شاہ پی ایس ایل 9 کس فرنچائز سے کھیلیں گے تگ و دو جاری،اسلام آباد یونائیٹڈ کے نسیم شاہ سے معاملات حتمی مراحل میں داخل.نسیم شاہ کی پشاور زلمی سے ڈیل مکمل نہ ہوسکی تھی. اسلام آباد یونائیٹڈ نے نسیم سے شاہ سے معاملات تقریباً حل کرلئے.اسلام… pic.twitter.com/vA9K3AKBq9
— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) November 27, 2023
سوشل میڈیا پر بھی نسیم شاہ کا آئندہ پی ایس ایل کا سیزن ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے اور صارفین بھی اس جستجو کا اظہار کررہے ہیں کہ فاسٹ بولر آئندہ سیزن میں کس فرنچائز کی نمائندگی کریں گے۔
نسیم شاہ کی اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے زوہیب خان نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’اگر نسیم شاہ پشاور زلمی کی جانب سے نہیں کھیلتے (جو کہ ابھی تک ناممکن نظر آتا ہے) تو انہیں یہ سیزن آرام کرلینا چاہیے اور مکمل فٹ ہوکر واپس آنا چاہیے‘۔
If He doesn’t join PZ which looks impossible so far then i would love to see him taking rest this season and gets fully fit https://t.co/qer70D6vYs
— Zohaib Khan (@KING_BABAR__56) November 27, 2023
ایک اور ایکس صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’جتنا بدقسمت یہ بندہ وکٹ لینے کے معاملے میں ہے، اتنا ہی بدقسمت یہ بندہ فرنچائزز کے معاملے میں بھی ہے‘۔
Jitna unlucky ye banda wickets ke mamlay mei hai usse bi zada franchise ke mamlay mei hai😭😭 https://t.co/zz4vRYLpva
— AGENDA 56 (@agendagirl_56) November 27, 2023
ملتان سلطانز کے چاہنے والے صارفین فاسٹ بولر کو اپنی ٹیم میں دیکھنا چاہتے ہیں، سیدہ اقرا نامی ایکس صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’نہیں نہیں نہیں پلیز، ہم نسیم شاہ کو اپنے سر رضوان کی ٹیم کا حصہ دیکھنا چاہتے ہیں بس‘۔
نسیم شاہ انجری کے باعث آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرسکے تھے مگر اب وہ فٹ ہوچکے ہیں اور پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن کے لیے وہ تمام ٹیموں کے کی ترجیحی فہرست میں موجود ہیں لیکن وہ کس ٹیم کا حصہ بنتے ہیں اس کا فیصلہ اگلے چند ہی دنوں میں ہوجائے گا۔