بنوں میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ کرنے والا افغان شہری نکلا

پیر 27 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں افغان خودکش حملہ آور نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید جبکہ 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے حملے کی تصدیق کر دی اور بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جس کے فوراً بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ ضلع بنوں کے نواحی علاقے بکا خیل میں گزشتہ روز پیش آیا۔ جہاں ایک موٹر سائیکل سوار مبینہ خودکش حملہ آور نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا۔ اس دوران 2 عام شہری شہید ہو گئے جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے جن مییں 3 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں بتایا کہ خودکش حملے کی تحقیقات کے دوران اہم حقائق سامنے آ گئے ہیں۔ خودکش حملہ آور افغان شہری تھا اور حافظ گل بہادر گروپ سے وابستہ تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے خود کش حملہ آور کے سہولت کاروں تک پہنچنے کے لیے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp