پاکستان بار کونسل کا سندھ ہائیکورٹ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

پیر 27 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان بار کونسل نے سندھ ہائیکورٹ پر پاکستان بار کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان بار کونسل سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ پاکستان بار کے فیصلوں کے خلاف سندھ ہائیکورٹ مقدمات سن رہی ہے، سندھ ہائیکورٹ سمیت کوئی صوبائی ہائیکورٹ پاکستان بار کونسل کے فیصلوں کا جائزہ نہیں لے سکتی۔

کہا گیا ہے کہ پاکستان بار کونسل وکلا کے امور سے متعلق ایک قانونی ادارہ ہے، پاکستان بار کونسل کے فیصلوں کا صرف اسلام آباد کی عدالتیں جائزہ لے سکتی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان بار کونسل اور اس کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے فیصلوں کو قانونی تحفظ حاصل ہے، من پسند افراد کو نوازنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ غیر قانونی طریقے سے مقدمات سن رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp