سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم اور جیل بھرو تحریک ’ختم‘ کرتے ہیں: عمران خان

بدھ 1 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ’ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ آئین کو برقرار رکھنا سپریم کورٹ کی ذمہ داری تھی۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے کے ذریعے بہادری سے یہ فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان کا اپنے ٹویٹ میں مزید کہنا تھا ’ یہ فیصلہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی بالا دستی ہے۔ ہم جیل بھرو تحریک کو معطل کر رہے ہیں اور کے پی اور پنجاب میں انتخابی مہم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں‘۔

یاد رہے کہ آج صبح سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے از خود نوٹس کیس میں دونوں صوبوں میں انتخابات 90 روز میں کرانے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ دو کے مقابلے میں تین کی اکثریت سے سنائے گئے فیصلے میں بینچ کی اکثریت نے درخواست گزاروں کو ریلیف دیا ہے۔

ازخود نوٹس کا تحریری فیصلہ 13 صفحات پر مشتمل ہے ۔ جسٹس جمال مندو خیل اور جسٹس منصور علی شاہ کے دو صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ بھی فیصلے کا حصہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp