پاکستان مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کے مرکزی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا ہے۔
چیئرمین الیکشن سیل اسحاق ڈار کی جانب سے جاری کے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پارلیمانی بورڈ میں 35 ممبران شامل ہیں۔
قائد پاکستان مسلم لیگ ن نوازشریف اور صدر شہبازشریف کی منظوری کے بعد چیئرمین الیکشن سیل اسحاق ڈار نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسحاق ڈار کے علاوہ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز، سابق وزیر دفاع خواجہ آصف، رانا تنویر کو پارلیمانی بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
Central Parliamentary Board for General Elections, 2024. pic.twitter.com/XYRzhNTxQb
— PMLN Digital (@PMLNDigital) November 27, 2023
اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال، حمزہ شہباز، غلام دستگیر، چوہدری شیرعلی، رانا ثنا اللہ بھی بورڈ کا حصہ ہیں۔
مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ میں سابق سینیٹر پرویز رشید، ایاز صادق، جاوید لطیف، اقبال ظفر جھگڑا، سردار یعقوب ناصر، کیپٹن صفدر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاہ طارق فضل چوہدری، امیر مقام، مرتضیٰ جاوید عباسی، سردار یوسف، سردار اویس خان لغاری، ملک سیف الملکوک کھوکھر، عطااللہ تارڑ، مریم اورنگزیب، ملک احمد خان، عبدالرحمان کانجو، عبدالرزاق ڈھلوں، اظہر لغاری، جعفر حسین مندوخیل، بشیر میمن اور سردار اورنگزیب بھی پارلیمانی بورڈ کا حصہ ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کا 35 رکنی پارلیمانی بورڈ عام انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں کا فیصلہ کرے گا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان کرنے کے بعد ملک میں سیاسی گہما گہمی شروع ہو گئی ہے اور سیاسی جماعتوں نے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے یہ کہا جا رہا ہے کہ آئندہ وزیراعظم نوازشریف ہوں گے مگر ابھی ان کے عدالتوں میں کچھ کیسز چل رہے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہو رہی ہے۔