وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے اسلام آباد جوڈیشل کمپیلکس حملہ کیس میں عمران خان سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کرنے کااعلان کیا ہے ۔
راناثنااللہ نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا جو ناقابل قبول ہے۔ مقدمات درج کرلئے ہیں ،آئی جی اسلام آباد کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے احکامات دے دیئے ہیں ۔ تمام ملزمان کو سی سی ٹی وی کی مدد سے شناخت کرکے گرفتار کریں گے۔
راناثنااللہ کاکہنا تھا کہ عمران خان ایک فتنہ اور فساد ہے جوملک میں انارکی پھیلانا چاہتا ہے ۔ عدالتوں پر رعب جمانے کے لئے غنڈہ گردی کا سہارا لیا گیا ۔ نوازشریف نے سینکڑوں پیشیاں بھگتیں اور عدالتوں کا احترام کیا ۔
وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان کو عدالتوں سے پیار ملا اور نازاٹھائے گئے ۔ اس شخص نے ملک بھر میں زور لگا کر جیل بھرو تحریک کا نتیجہ دیکھ لیا ۔100 سے سوا سو لوگ جیل گئے ،اب وہ بھی باہر آنے کے لئے منتیں کر رہے ہیں۔
راناثنااللہ نے انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کوتسلیم کرے گی ۔ انتخابات کے حوالے سے فیصلہ چار تین سے آیا ہے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں ، کوشش کریں گے ، پیشی یقینی بنائیں ۔