فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے سابق وفاقی وزیر مونس الہی کی دودھ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارکر ریکارڈ اپنے قبضے میں کرلیا۔
ڈپٹی کمشنر ایف بی آر عاصم منج کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم نے کمپنی کے قصور فارم سے تمام ڈیٹا اور کمپیوٹر کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔
وکیل عامر سعید راں کے مطابق لیگل ٹیم نے ایف بی آر کو عدالتی حکم دکھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے ٹیم سے کہا ہے کہ پہلے انہیں مکمل آرڈر دکھایا جائے پھر ٹیم سے تعاون کیا جائے گا۔
عامر سعید راں کا دعویٰ ہے کہ مجسٹریٹ کے پاس کورٹ آرڈر کا آفیشل ارڈر موجود نہیں۔ تاہم ایف بی آر ٹیم کے افسر نے انہیں جواب دیا کہ اگر اپ کو لگتا ہے کہ یہ ارڈر جعلی ہے تو آپ اس پر ہمارے خلاف قانونی کارروائی کر سکتے ہیں۔