اسلام آباد کے گولڈ مین نے اپنے 7 سالہ بیٹے کو سلور بوائے کیوں بنایا؟

بدھ 29 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محمد ندیم روزگار کی تلاش میں اسلام آباد سے کراچی آئے تھے لیکن حالات نے انہیں گولڈ مین بننے پر مجبور کر دیا۔ وہ اپنے 7 سالہ بیٹے خادم حسین کے ہمراہ کراچی کی سڑکوں پر رزق تلاش کر رہے ہیں۔

محمد ندیم کا کہنا ہے کہ وہ اسلام آباد کے رہائشی ہیں اور رزق کی تلاش نے انہیں کراچی پہنچا دیا۔ ان کے مطابق وہ گزشتہ 6 برس سے کراچی میں ہیں لیکن روزگار نہ ملنے کی وجہ سے انہیں ایک پنجابی فلم سے اس حلیے کا خیال آیا کہ کیوں نہ وہ بھی ایسا روپ ڈھال دھار لیں جس سے لوگ بھی خوش ہوں اور آمدنی بھی ہوجائے۔

محمد ندیم کے بیٹے خادم حسین بھی سلور مین کا روپ لیے اپنے والد کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں۔ انہیں پڑھنے لکھنے کے ساتھ ساتھ کرکٹ بھی بہت پسند ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ شاہد خان آفریدی ان کے پسندیدہ کرکٹر ہیں۔

محمد ندیم کے مطابق ان کی دن بھر میں 2500  ہزار روپے تک کمائی ہو جاتی ہے جبکہ ہر 3 دن بعد انہیں کپڑوں کو رنگنا پڑتا ہے جس پر 3 ہزار روپے تک کا خرچ آتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قدسیہ علی کا پاکستانی مردوں سے کیا شکوہ ہے؟

یوٹیوبر ڈکی بھائی جیل سے رہا، آن لائن سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت

حسینہ واجد کے بینک لاکرز سے برآمد ہونے والا 10 کلو سونا ضبط

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

چینی معماروں کا کمال، 11 منزلہ عمارت گھنٹوں میں تیار

ویڈیو

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا