عمران خان پارٹی چیئرمین شپ سے دستبردار ہوئے یا نہیں؟ پی ٹی آئی اور شیر افضل مروت کے متضاد دعوے

منگل 28 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شیر افضل مروت کے دعوے کی ترید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان چیئرمین شپ سے دستبردار نہیں ہوئے۔

پارٹی کے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی جا رہی ہے، ابھی تک عمران خان کی دستبرداری یا کسی اور کی نامزدگی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان چیئرمین شپ سے دستبردار ہو گئے ہیں اور اب ان کی جگہ کوئی دوسرا امیدوار الیکشن لڑے گا۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات: عمران خان چیئرمین شپ سے دستبردار ہوگئے

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات کے انعقاد، تاریخ و طریقہ کار اور امیدواران کے تعین سمیت تمام اہم معاملات پر جوں ہی قیادت کسی نتیجے پر پہنچے گی اسے باضابطہ طور پر جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے جو کچھ کہا وہ درست ہے۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ عمران خان نے سینیٹر علی ظفر، بیرسٹر گوہر، عمیر نیازی اور میری موجودگی میں فیصلے کیے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آ رہی کہ اس تضاد کے پیچھے کون ہے اور گمراہ کن بیان جاری کیوں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp