سیکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

منگل 28 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے اور 2 دہشتگرد ہلاک کر دیے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے قلات کے علاقے نگاؤ کی پہاڑیوں میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا تو اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دہشتگرد شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp