پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق مستعفی

بدھ 1 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان میں پاکستان کے نمائندہ خصوصی اور سینئر سفارت کار محمد صادق مستعفی ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں محمد صادق نے کہا کہ’ قریباً تین برس تک ، افغانستان میں پاکستان کے نمائندہ خصوصی کے طور پر کام کرنے کے بعد ،میں نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ اب اپنی ذاتی مصروفیات کی طرف بڑھنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ خاندان ، کتابیں ، زراعت اور ماحولیات ۔‘

اپنی ٹویٹس کی ایک سیریز میں ، محمد صادق نے وزیر اعظم اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی طرف سے بطور نمائندہ خصوصی ،ان کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔ انھوں نے اپنے ان ساتھیوں کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا جنھوں نے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات بہتر کرنے کے لئے بھرپور کام کیا۔

میڈیا نمائندے کی طرف سے رابطہ پر محمد صادق نے بتایا کہ انھوں نے باقاعدہ طور پر اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھیجا ، جو قبول کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محمد صادق کو جون سن دو ہزار بیس میں افغانستان میں پاکستان کا نمائندہ خصوصی بنا کر بھیجا گیا تھا۔ وہ سن دو ہزار سولہ میں بطور سیکرٹری سیکورٹی ڈویژن ریٹائر ہوئے تھے۔ اس سے پہلے دسمبر دو ہزار آٹھ سے اپریل دو ہزار چودہ تک  کابل میں پاکستان کے سفیر بھی متعین رہے۔

وہ دفتر خارجہ میں ڈیڑھ برس تک ترجمان رہے جبکہ اس سے پہلے برسلز، بیجنگ اور واشنگٹن میں  سفارتی خدمات سرانجام دیتے رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر شدید مایوسی کا اظہار

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آغاز، افتتاحی میچ میں بھارت اور سری لنکا مدمقابل

یوٹیوب کا ڈونلڈ ٹرمپ سے مقدمہ نمٹانے کے لیے 24.5 ملین ڈالر کی ادائیگی پر اتفاق

کوئٹہ دھماکا: سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ