فیکٹ چیک: کیا اب اسلام آباد کے مارگلہ ٹریکس پر ہائیکنگ کے لیے ٹکٹ لینا ہوگا؟

بدھ 29 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس پر ایک ٹویٹ کی گئی جس میں خبر دی گئی کہ فنڈز کی کمی کے باعث اسلام آباد وائلڈ لائف مینیجمنٹ بورڈ  کی جانب سے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے محفوظ علاقے میں سیروتفریح کے لیے افراد اور اداروں پر فیس عائد کر کے آمدنی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جس کے بعد لوگوں میں یہ تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ اس کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے سوال کیا کہ واقعی یہ درست ہے کہ اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں میں ہائیکنگ اور ٹریکنگ ٹورز اب مفت نہں رہیں گے؟ اگر ’ہاں‘ تو ان سرگرمیوں کے لیے کتنی فیس لی جائے گی؟

وی نیوز نے جب اس بابت وائلڈ لائف مینیجمنٹ سے رابطہ کیا تو ان کے ترجمان عمر بلال کا کہنا تھا کہ یہ پوری خبر اس انداز میں درست نہیں ہے کہ فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم اس حوالے سے مشاورت ہو رہی ہے کہ مارگلہ کی پہاڑیوں میں ہائیکنگ اور ٹریکنگ ٹور کے لیے جانے والے افراد اور اداروں سے فیس لی جائے۔

اس حوالے سے گزشتہ روز بورڈ کی میٹنگ بھی ہوئی لیکن فیصلے کو اتفاق رائے سے موخر کر دیا گیا ہے۔ جب تک اس کا فیصلہ نہیں ہو جاتا، اس وقت تک وہاں جانے والے کسی بھی شخص سے کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp