اسکول کے طلبہ و طالبات کو کس عمر سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سکھانا چاہیے؟

بدھ 29 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برٹش کمپیوٹر سوسائٹی نے تعلیمی اداروں  پر زور دیا ہے کہ وہ 11 سال کی عمر سے بچوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس(AI) استعمال کرنے کا  کے ٹولز سکھائیں۔

برٹش کمپیوٹر سوسائٹی (بی سی ایس، دی چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ فار آئی ٹی) کے مطابق طلبا کو جی سی ایس ای میں کمپیوٹر سائنس میں داخلہ لینے کا انتظار کرنے کے بجائے تمام نوجوانوں کو ChatGPT جیسے ٹولز کے ساتھ کام کرنا سیکھنا چاہیے۔

دی چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ فار آئی ٹی کا کہنا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو اساتذہ کی تربیت اور ان کی استعداد بڑھانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، چیٹ جی پی ٹی نوجوانوں کو کیریئر بنانے میں کس طرح مدد کر سکتی ہے؟ نوجوانوں کو اس کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

ادارے نے کہا ہے کہ یہ جدید ٹیکنالوجی (اے آئی) برطانیہ میں سکولوں کے کورس میں شامل نہیں ہے، اب اسکولوں می 11 سال کی عمر سے بچوں کو مصنوعی ذہانت (AI) استعمال کرنا سکھانے کی ضرورت ہے تاکہ برطانیہ کے نوجوان پیچھے نہ رہیں اور شرح خواندگی میں بہتری آئے۔

ہر شعبے میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا عمل دخل

برطانیہ کی تعلیمی کمپنی پیئرسن کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس معیشت کے تمام گوشوں کو چھوئے گی اور دفتری ملازمین اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے، کیوں کہ دہرائے جانے والے کام جیسے تقرریوں کا شیڈول بنانا یا فون کالز کا جواب دینا اور کال ملانا آرٹیفشل انٹیلی جنس کے ذریعے آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔

دی چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ فار آئی ٹی کی ڈائریکٹر جولیا ایڈمسن نے کہا ہے کہ ‘مارکیٹنگ سے لے کر قانون تک ہر چیز میں جنریٹو اے آئی کا عمل دخل ہوگا، اس لیے اسکولوں کے بچوں کو بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں مہارت حاصل کرنی چاہیے۔

دوسری طرف برطانیہ کے محکمہ تعلیم نے بھی پچھلے مہینے اپ ڈیٹ کردہ پالیسی پیپر میں طلباء کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو ‘محفوظ اور مناسب طریقے سے’ استعمال کرنے کا طریقہ سکھانے کی ضرورت کو تسلیم کیا ہے۔

برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک نے تجویز کیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اسکولوں میں ’بنیادی تعلیم’ فراہم کر سکتا ہے اور اسے اساتذہ کی سبق کی منصوبہ بندی اور مارکنگ میں مدد کرکے ان کا بوجھ کم کرسکتا ہے۔

شہریوں کی رائے جاننے والی عالمی کمپنی YouGov کے مطابق تقریباً تین چوتھائی والدین موجودہ کمپیوٹر سائنس GCSE کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہلیت بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp