نمیبیا نے لگاتار تیسری مرتبہ ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا

بدھ 29 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نمیبیا نے لگاتار تیسری مرتبہ ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

نمیبیا نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے ایک کوالیفائینگ میچ باقی رہنے کے باوجود 2024 کے مردوں کے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

نمیبیا نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے افریقی ٹیموں کے کوالیفائینگ راؤنڈ کے پانچویں میچ میں تنزانیہ کو 58 رنز سے شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ اس سے قبل نمیبیا نے زمبابوے، یوگنڈا، روانڈا اور کینیا کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

کرکٹ نمیبیا کے صدر روڈی وان وورین نے اپنی ٹیم کی کامیابی پر مسرت کا ظہار کرتے ہوئے کہا، ’ہمیں اپنے کھلاڑیوں اور کوچنگ ٹیم کے ممبران پر بہت فخر ہے‘۔

نمیبیا کی ٹیم 2021 میں متحدہ عرب امارات میں پہلی بار کوالیفائر کے طور پر سپر 12 مرحلے تک پہنچی لیکن پھر گزشتہ سال آسٹریلیا میں پہلے مرحلے میں ہی باہر ہو گئی۔

یوگنڈا، کینیا اور زمبابوے میں پوائنٹ ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے اور اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے سخت مقابلہ ہے، یوگنڈا کا بدھ کو کینیا سے مقابلہ ہوگا۔

نمیبیا، جو جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے ساتھ مل کر 2027 میں کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا، جمعرات کو نائیجیریا کے خلاف میچ کھیل کر اپنے گروپ راؤنڈ میچز کا اختتام کرے گا۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ اگلے سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے ذریعے نمیبیا کی یہ مسلسل تیسری بار ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

علما کے جائز مسائل حل کیے جائیں گے: محسن نقوی کی مفتی منیب الرحمان سے ملاقات میں اتفاق

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں، درآمدات میں اضافہ برآمدات پر بھاری

آزاد کشمیر: مسلم لیگ ن کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان، اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ

بلوچستان پاکستان کا فخر، خوشحالی کے لیے سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر کام کرنا ہوگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

میرپور میں تاریخ رقم: ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے میں صرف اسپنرز آزمائے

ویڈیو

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

شہباز حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، ون پیج چلتا رہے گا، انوار الحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟