پی ٹی وی کا نورجہاں کو خراج عقیدت، یکم تا 23 دسمبر روز ایک نغمہ نشر ہوگا

بدھ 29 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیائے موسیقی کو ملکہ ترنم نورجہاں کی آواز گنوائے 23 برس ہونے کو ہیں۔ پاکستان و ہندوستان سمیت پوری دنیا میں اپنی جادوئی آوز کے باعث مشہور نورجہاں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پاکستان ٹیلی وژن نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم تا 23 دسمبر روزانہ ان کا ایک نغمہ نشر کیا جائے گا۔

 اس بات کا اعلان نگراں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کیا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ مذکورہ مدت کے دوران پاکستان ٹیلی وژن نورجہاں کا نغمہ روزانہ رات 11 بجے نشر کرے گا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے ٹوئٹ میں نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملکہ ترنم نور جہاں کو ہم سے بچھڑے 23 برس بیت گئے ہیں اور ان کی 23 ویں برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پی ٹی وی ملکہ ترنم نور جہاں کی 23 ویں برسی پر یکم دسمبر سے 23 دسمبر تک ان کا ایک گانا روزانہ رات کو رات 11 بجے نشر کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp