خواتین کی خوبصورتی کا راز ہمیشہ لمبے بالوں میں چھپا ہوتا ہے اور اکثر خواتین اپنے بالوں کی حفاظت کے لیے ہر اقدام کرتی ہیں۔
بھارت کی ایک 46 سالہ خاتون نے 14 سال کی عمر سے بال نہ کٹوا کر سب سے لمبے بال رکھنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
بھارتی خاتون کے بالوں کی لمبائی 7 فٹ 9 انچ ہے اور ان کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا ہے۔
اتر پردیش کی سمیتا سریواستو نے کہا ہے کہ وہ 1980 کی دہائی سے ہندی اداکاراؤں کے لمبے بالوں کے انداز سے متاثر تھیں۔
سریواستو نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ ہندوستانی ثقافت میں دیویوں کے بال روایتی طور پر بہت لمبے ہوتے ہیں۔ ’ہمارے معاشرے میں بالوں کو کاٹنا نامناسب سمجھا جاتا ہے، لمبے بال خواتین کی خوبصورتی کو بڑھاتے ہیں‘۔
انہوں نے کہاکہ میرا اپنے کاٹنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
سریواستو نے کہا کہ میں اپنے بالوں کا خیال رکھوں گی جب تک میں کر سکتی ہوں۔ ان کو کبھی نہیں کاٹوں گی کیوں کہ انہی میں میری زندگی ہے۔ چاہتی ہوں کہ میرے بال زیادہ بڑھیں اور دیکھوں کہ کب تک ان کو سنبھال پاتی ہوں۔