پی ایس ایل 2024 کی پلیئرز ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو ہوگی، اب تک کس کھلاڑی کی ٹیم اور کیٹیگری تبدیل ہوئی؟

بدھ 29 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپرلیگ کے 9ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگی۔

پلیئر ڈرافٹ کے لیے ِپک آرڈر کو رواں ماہ حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ڈرافٹ میں پہلا کھلاڑی منتخب کرنا ہے۔ پلاٹینم کیٹیگری کے لیے پہلے راؤنڈ کا سلیکشن آرڈر پچھلے سیزن کی آخری ٹیم سے پہلی ٹیم کی سٹینڈنگ کے مطابق ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ میں مقامی کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا عمل 10 نومبر کو مکمل ہوچکا ہے جبکہ غیر ملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن 25 اکتوبر سے شروع ہوگئی تھی جس میں کئی ٹاپ کھلاڑیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اس کے علاوہ بدھ کے روز کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ٹریڈ کے نتیجے میں حسن علی اسلام آباد یونائیٹڈ سے کراچی کنگز میں آئے ہیں جبکہ عماد وسیم اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل ہوئے ہیں۔

لاہور قلندرز کے مرزا طاہرگولڈ سے سلورکیٹیگری میں چلے گئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے رومان رئیس بھی گولڈ سے سلور کیٹیگری میں چلے گئے۔اس کے علاوہ کراچی کنگز کے میرحمزہ بھی گولڈ سے سلور کیٹیگری میں چلے گئے۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ کون سی ٹیم کی جانب سے پی ایس ایل کا 9 واں ایڈیشن کھیلیں گے یہ ابھی تک سوالیہ نشان ہے۔ فاسٹ بلر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو خدا حافظ کہہ دیا تھا اس کے بعد پشاور زلمی نے نسیم شاہ کو پِک کرنے میں دلچسبی ظاہر کی لیکن ان کے معاملات طے نہ ہوئے اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ نسیم شاہ آئندہ ایڈٰیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟