پی ایس ایل 9 کا انعقاد: گورننگ کونسل کے اجلاس میں اہم فیصلے

منگل 14 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی زیر صدارت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا ہے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونے والے اس اجلاس میں پی ایس ایل کی تمام 6 فرنچائزز کے نمائندوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن سے متعلق تمام امور پر تفصیلی غور کیا گیا جن میں آپریشنل اور لاجسٹیکل معاملات بھی شامل تھے۔

پی ایس ایل 9 کا ڈرافٹ ٹی ٹوئنٹی کپ کے اختتام کے فوراً بعد دسمبر کے وسط میں ہو گا۔

اجلاس میں اس بات پر مکمل اتفاق کیا گیا کہ چونکہ ماہ فروری میں ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے لہٰذا پاکستان سپر لیگ 9 کی تاریخ کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں حکومت پاکستان سے مشورہ کیا جائے۔

پی ایس ایل کی فرنچائزز نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے میڈیا حقوق کی فروخت کے عمل کو تیز کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘