پنجاب، خیبرپختونخوا نتخابات: الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہو گا

جمعرات 2 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن عدالت عظمیٰ کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی مجوزہ تاریخوں کو آج حتمی شکل دے کر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اس حوالے سے آگاہ کردے گا۔

بدھ کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے چند گھنٹوں بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے الیکشن کمیشن کے اجلاس کی صدارت کی جس میں الیکشن کی ممکنہ تاریخیں طے کرنے کے لیے جمعرات کو دوبارہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کم سے کم تاخیر کے ساتھ آج ممکنہ تاریخیں طے کرلے گا۔

تاہم ڈان اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے ایک اعلیٰ عہددار نے واضح کیا ہے کہ اگر انتخابات کے شیڈول کا اعلان آئندہ 24 گھنٹوں میں کر بھی دیا جائے تب بھی 13 اپریل کو ختم ہونے والی 90 روز کی آئینی ڈیڈ لائن کے اندر انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوگا۔

عہدیدار نے واضح کیا کہ انتخابی شیڈول سے متعلق قانون کے تحت انتخابات کے مختلف مراحل کے لیے 54 سے 56 روز درکار ہوتے ہیں جس میں کاغذات نامزدگی جمع کرانا، ان کی جانچ پڑتال کرنا، ان کے قبول یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں، امیدواروں کی حتمی فہرست کا اجرا اور نتائج کا اعلان شامل ہے جبکہ دوسری جانب سیاسی و مذہبی حلقوں کی جانب سے درخواستیں بھی آرہی ہیں کہ عام انتخابات رمضان کے مقدس مہینے میں منعقد نہیں ہونے چاہئیں۔

تاہم الیکشن کمیشن کے عہدیدار نے آئین کے آرٹیکل 254 کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی واضح کیا اگر آئین کے مطابق کسی عمل کو اس مخصوص مدت میں نہ بھی کیا جائے اور وہ کسی وجہ سے تاخیر سے کیا جائے تو اس صورت میں وہ غلط یا غیر مؤثر نہیں ہوجاتا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشنز ایکٹ کے سیکشن 58 کے تحت الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد کسی بھی وقت انتخابات کے مختلف مراحل کے لیے انتخابی پروگرام میں اس طرح کی تبدیلیاں کر سکتا ہے یا نیا انتخابی پروگرام جاری کر سکتا ہے تاہم اس کے لیے شرط ہے کہ الیکشن کمیشن صدر مملکت کو انتخابی پروگرام میں کسی تبدیلی کے بارے میں مطلع کرے گا۔

واضح رہے کہ از خود نوٹس میں سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 90 روز میں الیکشن کروانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے صدر مملکت اور گورنر کے پی کو الیکشن کمیشن سے مشاورت کرکے الیکشن کی تاریخ دینے کا حکم دیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن کو یہ ہدایت دے رہے ہیں کہ الیکشن ایکٹ کے تحت اب وہ اپنی تمام تر توانائی کو بروئے کار لا کر فوری طور پر پنجاب میں انتخابات سے متعلق صدر کو ایسی تاریخ تجویز کرے جو صدر کی طرف سے دی جانے والی تاریخ سے مطابقت رکھتی ہو۔

اگر صدر کی طرف سے دی گئی تاریخ پر انتخابات ممکن نہیں ہیں تو پھر ایسے میں الیکشن کمیشن صدر کی طرف سے دی گئی تاریخ کے قریب کوئی اور تاریخ تجویز کر دے۔

انتخابات کی ممکنہ تاریخیں طے کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس آج دن کے 11 بجے متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی