ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی کارروائی، خواتین کی قابل اعتراض تصاویر شیئرکرنے والے دو ملزمان گرفتار

جمعرات 30 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے سائبر کرائم سرکل حیدرآباد نے کارروائی کر کے خواتین کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبرکرائم سرکل حیدرآباد نے سرکل انچارج فصیح الرحمان کی زیرنگرانی 2مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران سوشل میڈیا پر خواتین کی قابل اعتراض تصاویر شیئرکرنے والے 2 ملزمان جان محمد اور عزیز حیدر کو گرفتار کرلیا۔

دونوں ملزمان کو حیدرآباد اور دادو سے گرفتار کیا گیا، ملزمان خواتین کی تصاویر ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کرتے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر تکنیکی وسائل کو بروئے کار لایا گیا اور متعلقہ حکام سے ملزمان کی تفصیلات حاصل کر کے گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

ملزمان کے زیر استعمال موبائل فونز قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔ معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp