یروشلم میں امریکی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ، اسرائیل کی حمایت پر امریکا کے خلاف نعرے

ہفتہ 12 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یروشلم میں امریکی سفارتخانے کے باہر جمعے کے روز مظاہرین نے احتجاج کیا اور غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیلی جنگ کے دوران امریکا کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے نعرے لگائے اور ڈھول پیٹے۔ احتجاجی گروپ ’وائس اگینسٹ وار‘ نے انسٹاگرام پر لکھا کہ مظاہرین امریکا کی مالی معاونت اور نسل کشی کی حمایت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:چند دنوں میں یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پا سکتا ہے، نیتن یاہو

گروپ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مزید کہا گیا کہ آج یروشلم میں سرگرم کارکنوں نے امریکی قونصل خانے کے سامنے غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف مظاہرہ کیا۔

یہ مظاہرے اس دن ہوئے جب اسرائیلی فضائی حملے میں وسطی غزہ میں کم از کم 15 فلسطینی جاں بحق ہوئے، جن میں 10 بچے اور 2 خواتین شامل تھیں۔

اس ہفتے کے آغاز میں، اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے غزہ کے تمام فلسطینیوں کو ایک بند ’انسانی ہمدردی پر مبنی شہر‘ میں منتقل کرنے کا منصوبہ پیش کیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کیمپ فلسطینی علاقے کے جنوبی کنارے رفح کے قریب قائم کیا جائے گا، اور امید ظاہر کی کہ وہاں سے فلسطینی رضاکارانہ طور پر دیگر ممالک کی طرف ہجرت کریں گے۔

اس منصوبے پر فوراً شدید تنقید کی گئی، ناقدین نے اسے انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ کے خوراک مراکز پر کتنی ضرورتمند خواتین و بچوں کو اسرائیل کھانے کی بجائے موت دے چکا

اسی روز، امریکی محکمہ خارجہ نے مغربی کنارے اور غزہ سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا پاؤلا البانیز پر پابندیاں عائد کر دیں۔

البانیز نے حالیہ رپورٹ میں اسرائیلی اقدامات کو فلسطینی عوام کی نسل کشی قرار دیا تھا اور سخت اقدامات کی سفارش کی تھی۔

دریں اثنا، اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی حکام سے ملاقات کی۔ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مدد سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی ثالثی میں ایران امریکا مذاکرات، 3 تکنیکی ورکنگ گروپس قائم کر دیے گئے، دفتر خارجہ

سستے اسمارٹ گلاسز مارکیٹ میں لانے کی تیاریاں، کیا اب اسمارٹ فونز کا دور ختم ہونے والا ہے؟

بھارت: رام مندر میں 200 کروڑ روپے کی خردبرد، تحقیقات کے مطالبات شدت اختیار کر گئے

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، بیرونِ ملک مواقع سے فائدہ اٹھائیں، مریم نواز

خلیج میں تیل کی ترسیل بحال، عالمی منڈی میں خام تیل سستا

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا