اللہ نے نواز شریف کو سرخرو کیا، العزیزیہ ریفرنس بھی ختم ہوجائے گا، رانا ثنااللہ

جمعرات 30 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں بالآخر 7 برس بعد انصاف ملا اور توقع ہے کہ العزیزیہ کیس 2 روز میں ختم ہوجائے گا۔

ماڈل ٹاؤن میں میڈیا ٹاک کے دوران رانا ثنااللہ نے کہا کہ العزیزیہ ریفرنس ازخود نوٹس کے ذریعے ہی ختم ہوجانا چاہیے کیوں کہ یہ کیس ایک فراڈ ہے جس میں جج ملک ارشد مرحوم کے خلاف فیصلہ آ چکا ہے لہٰذا اس کا فیصلہ برقرار نہیں رہنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایون فیلڈ والے معاملے میں اللہ نے نواز شریف کو سرخرو کیا اب العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ بھی باقی نہیں رہے گا۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف کے خلاف غلط فیصلے تھے جو عدلیہ کے ماتھے پر داغ ہیں اس لیےان فیصلوں کو جتنی جلدی ختم کر دیا جائے وہ عدلیہ کے لیے باعث عزت ہو گا۔

’پارٹی امیدواروں کے نام متعلقہ ڈویژن کی میٹنگ کے بعد کردیا کریں گے‘

انہوں نے بتایا کہ ہم نے آج پارلیمانی بورڈز کی میٹنگز کے متعلق لائحہ عمل طے کر لیا ہے اور نواز شریف ہر ڈویژن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ہر امیدوار سے خود ملاقات کریں گے۔

صدر ن لیگ نے کہا کہ ہر ڈویژن کی میٹنگ کے بعد پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا کریں گے۔

’عمران خان کی پارٹی چیئرمین شپ سے محرومی مکافات عمل ہے‘

رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ مکافات عمل ہے کیوں کہ انہوں نے جس فیصلے کے تحت نواز شریف کو پارٹی صدارت سے الگ کیا گیا آج وہی فیصلہ ان کی چیئرمین شپ کے آڑے آ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اللہ کا انصاف ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے