ہوائی اڈوں پر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے مشق کا کامیاب انعقاد

جمعرات 30 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فل اسکیل ایئرپورٹ ایمرجنسی مشق کا کامیاب انعقاد کیا گیا ہے جس میں عملہ کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے خصوصی تربیت دی گئی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ ایمرجنسی مشق کے انعقاد کا مقصد پی سی اے اے کے داخلی محکموں، ایئرلائنزاورہنگامی صورت حال میں امدادی کاموں اور دیگر سروسز کا جائزہ لینا اور ان کو مضبوط بنانا تھا۔

بیان کے مطابق مشق میں ایندھن کی آگ بجھا کر ہوائی جہاز کے حادثے کی منظر کشی کی گئی جب کہ ہوائی جہاز سے مسافروں کو نکالنے اور بچاؤ کی کارروائیاں الگ سے کی گئیں، اس مشق کے لیے پی آئی اے نے بوئنگ ۔777  فراہم کیا گیا تھا۔

مشق میں اے ایس ایف، ایئرلائنزآپریٹنگ کمیٹی، گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسیزشریک ہوئیں ، مختلف اسپتالوں، ہنگامی خدمات اور سرکاری محکموں نے بھی مشق میں شرکت کی۔

بیان کے مطابق پاکستان آرمی ایوی ایشن نے ہیلی کاپٹر اور ہنر مند میڈیکل ٹیم فراہم کرکے مشق میں شرکت کی، ہوا بازی کے غیرجانبدارامپائرزاوردیگرطبی ماہرین نے مشق کو دیکھا اور یونٹس کی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر، ایئرپورٹ منیجر سید آفتاب علی شاہ گیلانی اور ایکسرسائز کوآرڈینیٹر فائر چیف ایم اسلم رضوی بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp