’ تم مجھے بلیک میل نہیں کرسکتے‘ ایلون مسک صیہونیت کے حامی اشتہاری اداروں پر برس پڑے

جمعہ 1 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ اور ’اسپیس ایکس‘ کے سربراہ ایلون مسک نے کہا ہے کہ انہوں نے ایکس کو اشتہارات دینے سے انکار کرنے والے برانڈز کے لیے سادہ سا پیغام دیا تھا کہ’تشہیر نہ کریں۔‘

نیویارک ٹائمز سے انٹرویو کے دوران میں ایلون مسک سے پوچھا گیا کہ آپ کا دورہ اسرائیل کیسا رہا؟ لوگوں کا گمان ہے کہ آپ معافی مانگنے گئے تھے، آپ کے ناقدین کا خیال ہے کہ اگر آپ نے معافی ہی مانگنا تھی تو آن لائن مانگ لیتے، دورہ کرنے کی کیا ضرورت تھی؟

جواب میں ایلون مسک نے کہا کہ انہوں نے اشتہار روکنے والوں کو واضح پیغام دیا تھا کہ وہ اشتہار روک لیں، یہ لوگ اشتہارات اور پیسوں کے لیے مجھے بلیک میل کرنا چاہتے ہیں، اس کے بعد انہوں نے اشتہارات دینے والی کمپنیوں کے بارے میں ایسے سخت الفاظ استعمال کیے جو بیان نہیں کیے جاسکتے، اس کے بعد انہوں نے کہا ’ مجھے امید ہے کہ میری بات اب سمجھ آگئی ہوگی‘۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کی حمایت کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ یہودیوں کا مغربی ممالک میں غیر قانونی امیگریشن کی حوصلہ افزائی کا خفیہ منصوبہ ہے جس کا مقصد وہاں سفید فام اکثریت کے تسلط کو کمزور کرنا ہے، ایلون مسک نے اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’اصل سچ بتا دیا گیا ہے۔‘

ایلون مسک کے اس عمل پر تقریباً 200 بڑے مشتہرین بشمول ڈزنی، ایپل اور آئی بی ایم نے “ایکس” پر اشتہارات بند کر دیے۔ ان کمپنیوں کا دعویٰ تھا کہ مسک نے ایک پوسٹ سے اتفاق کیا جس میں یہودی کمیونٹیز پر سفید مخالف نفرت والی مہم چلانے کا الزام لگایا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان