چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا اہم مگر ’غیر عدالتی‘ فیصلہ کیا ہے؟

جمعہ 1 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسی کی ہدایت پر سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کوفراہم کی گئی دولگژری گاڑیاں واپس لے کر نیلام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن اور چیف سیکریٹری پنجاب کو ارسال کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 2020 میں خریدی گئی 61 کروڑ روپے مالیت کی مرسڈیز بینز کار سمیت پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کردہ بلٹ پروف لینڈ کروزر واپس لے کر نیلام کرنے کا مشورہ دیاہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ آئینی عہدوں کے لیے لگژری گاڑیاں درآمد کرنا مناسب نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے دونوں گاڑیاں استعمال نہیں کی ہیں، حکومت واپس لے کر مذکورہ گاڑیوں کی نیلامی سے حاصل رقم پبلک ٹرانسپورٹ پر خرچ کرے۔

’چیف جسٹس سمیت ہر جج کو قانون کے مطابق 2 گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں، جسٹس عیسی نے مذکورہ دونوں گاڑیاں استعمال نہیں کی ہیں، آئینی اور عوامی عہدوں پر فائز افراد کے استعمال کے لیے لگژری گاڑیوں کی درآمد عوامی ذرائع سے شاہی خرچ کے مترادف ہے۔‘

خط میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ مذکورہ دونوں گاڑیاں واپس لے کر انہیں نیلام کیا جائے اور اس نیلامی سے حاصل شدہ رقم پبلک ٹرانسپورٹ پر خرچ کرکے دیرینہ عوامی مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp