اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی سابق رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا ہے۔
عدالت نے ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا غیر منصفانہ اور غیر قانونی قرار دیا ہے اور ڈی جی امیگریشن پاسپورٹ کو ایک ہفتے میں شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال کر ڈپٹی رجسٹرار کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ21 نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اسلام آباد پولیس کی سفارش پر ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔