پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹرز کامران اکمل، راؤ افتخار انجم اور سلمان بٹ کو چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ کی ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق دونوں سابق کرکٹرز کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ سابق کرکٹرز چیف سیلیکٹر وہاب ریاض کے معاون کے طور پر کام کریں گے۔
PCB confirms appointment of consultant members to chief selector
Details here ⤵️ https://t.co/ymd6LHoaT2
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 1, 2023
اس کے علاوہ سابق کرکٹر افتخار انجم کو بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔ تینوں ممبرز دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم کا انتخاب کریں گے۔
پی سی بی کے مطابق تینوں سابق کرکٹرز اسکلز کیمپ میں بطور کوچز اضافی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔