بھارتی ریاست کیرالہ میں36 سالہ اسرائیلی خاتون کے ساتھ کیا بیتی؟

جمعہ 1 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست کیرالہ کے علاقے کوٹیم میں اسرائیلی خاتون اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائی گئی ہے، پولیس کو شک ہے کہ مقتول خاتون کا قاتل اس کا 70 سالہ دوست ہے جو اس کے ساتھ ہی رہتا تھا۔

بھارتی ریاست کیرالہ کی کوٹیم پولیس نے بتایا کہ کیرالہ کے جنوبی ضلع کوٹیم میں ایک 36 سالہ اسرائیلی خاتون اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائی گئی، پولیس کو شبہ ہے کہ خاتون کو اس کے ساتھ رہنے والے 70 سالہ شخص نے قتل کیا، جس کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 302 کے تحت ایف آئی آر درج کر لیا گیا ہے۔

کوٹیم پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والا شخص نے یوگا ‘آچاریہ’ ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور بتایا ہے کہ مقتول اسرائیلی خاتون اور وہ دونوں ایک ساتھ رہتے تھے، دونوں نے خود کشی کرنے کا فیصلہ کیا، اس فیصلے کے بعد اسرائیلی خاتون نے اپنا گلا کاٹ دیا۔

پولیس نے بتایا کہ اس شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پہلے اپنی گردن اور بعد میں اپنے پیٹ پر بھی وار کیا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول خاتون کی گردن پر مہلک چوٹ کے علاوہ بھی اس کے جسم پر کئی زخم تھے۔

افسر نے بتایا کہ اس شخص پر آئی پی سی کی دفعہ 309 (خودکشی کی کوشش) کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے اور وہ اس وقت اسپتال میں داخل ہے اور پولیس کی نگرانی میں ہے۔

جمعرات کی دوپہر کو پیش آنے والا یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ملزم کے رشتہ دار نے جوڑے کو اپنے کمرے میں زخمی حالت میں پایا، پولیس نے بتایا کہ جیسے ہی رشتہ دار مدد کے لیے چلایا، تو اس شخص نے اٹھ کر دروازہ بند کر لیا۔

پولیس کو بلایا گیا، جس نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑ دیا لیکن تب تک خاتون کی موت ہوچکی تھی۔ جوڑا ملزم کے رشتہ دار کے گھر رہ رہا تھا۔ مقتول اسرائیلی خاتون 15 سال سے اتراکھنڈ میں مقیم تھی اور پچھلے ایک سال سے کیرالہ میں یوگا اچاریہ کے ساتھ رہ رہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بیان دیا ہے کہ مقتول اسرائیلی خاتون افسردہ تھی اور یوگا کی کلاسز لینے کے باوجود وہ بہتر محسوس نہیں کر رہی تھی،

افسر نے بتایا کہ ملزم کے مطابق خاتون افسردہ تھی اور اس سے یوگا کے اسباق لینے کے باوجود بہتر محسوس نہیں کر رہی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے دعویٰ کیا کہ خاتون کو psoriasis (چنبل) کی بیماری میں مبتلا تھی اور علاج کے باوجود صحتیاب نہیں ہورہی تھی، اس لیے وہ زندہ نہیں رہنا چاہتی تھی، اسی بنا پر جوڑے نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

پولیس کے مطابق جوڑے کے کمرے میں سے ایک خط ملا ہے جو خاتون کی موت سے پہلے لکھا گیا ہے، لیکن ابھی تک اس خط کا تجزیہ نہیں کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp