پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، خصوصی الرٹ جاری

ہفتہ 2 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں ایک 9 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ملک میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ ’ملک کے 12 اضلاع سے 20 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے‘۔

ترجمان کے مطابق وائرس نے ہمارے ملک کے ایک اور بچے سے ایک صحت مند مستقبل چھین لیا ہے۔ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی تشویش ناک ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ خاص طور پر 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو اس وائرس سے شدید خطرہ لاحق ہے۔ والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp