احسن اقبال کیخلاف بیان دینا دانیال عزیز کو مہنگا پڑ گیا، شوکاز نوٹس جاری

ہفتہ 2 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن نے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کے خلاف بیان بازی کرنے پر دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ دانیال عزیز نے جو بیانات دیے ہیں ان کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے 7 روز میں جواب طلب کیا ہے۔

دانیال عزیز کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹس کا عکس

رانا ثناالہ نے کہاکہ دانیال عزیز 7 روز میں جواب دیں اور ایسی بیان بازی سے اجتناب کریں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما دانیال عزیز نے کہا تھا کہ 16 ماہ کی اتحادی حکومت میں مہنگائی کے اصل ذمہ دار احسن اقبال ہیں جس کا ہمیں آئندہ عام انتخابات میں نقصان ہو گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ احسن اقبال کی پھرتیوں کی وجہ سے عوام کے کڑاکے نکل گئے۔ اگر پارٹی نے احسن اقبال کی نااہلی کا نوٹس نہ بھی لیا تو عوام ضرور لیں گے۔

دانیال عزیز کو جواب دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا تھا کہ وہ خود اپنا مذاق بنوا رہے ہیں، پلاننگ کی وزارت کا مہنگائی سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا، ایسی گفتگو کا کوئی اور ایجنڈا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ پارٹی آئندہ عام انتخابات کے دوران نارووال سے وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو ٹکٹ نہیں دے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp