مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی آمنے سامنے، بلاول کی تنقید پر رانا ثنااللہ کا جوابی وار

ہفتہ 2 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات کا اعلان ہوتے ہی ملک میں سیاسی گہما گہمی شروع ہو گئی ہے۔ کہیں سیاسی اتحاد بن رہے ہیں تو کہیں پر سیاسی حریف ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر برسا رہے ہیں۔

ان دنوں پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما بھی آمنے سامنے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے آج کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائد ن لیگ نوازشریف کا نام لے کر تنقید کی اور کہا، ’نوازشریف ووٹ کی بے عزتی نہ کرائیں بلکہ اپنے منشور پر الیکشن لڑیں۔

نواز شریف ووٹ کی بے عزتی نہ کرائیں، بلاول بھٹو کی قائد ن لیگ کا نام لے کر تنقید

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل اپنی حکومت آنے کا تاثر دینے والوں کو عوام الیکشن میں جواب دیں گے۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنااللہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی پنجاب میں ہمارا مقابلہ کرنے کے لیے ہم پر تنقید کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم توقع کرتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کی قیادت انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جمہوری رویوں کو مدنظر رکھے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی چیئرمین پیپلزپارٹی کبھی نام لے کر اور کبھی اشاروں میں مسلم لیگ ن کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp