حریم شاہ کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز کا ٹیزر جاری

جمعرات 2 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز کا ٹیزر جاری کر دیا گیا جس میں وہ مرکزی کردار نبھائیں گی۔

حریم شاہ کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’’راز‘‘ کا ٹیزر ڈیجیٹل پلیٹ فارم اردو فلکس نے انسٹا گرام پر جاری کیا تاہم فلم کی ریلیز کا اعلان ابھی نہیں ہوا ہے۔
حریم شاہ کی زندگی پر بنائی جانے والی ویب سیریز ’’راز‘‘ کے ٹیزر کے شروع میں ان کی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ٹیزر میں حریم شاہ کی دوست کو یہ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ شناخت پانے کے لئے شناخت کھو سکتی ہو؟انٹرنیٹ کی دنیا میں جھوٹ بھی بہت بکتا ہے۔
ٹیزر میں ایک طرف حریم شاہ کو نماز پڑھتے ، دعا مانگتے ہوئے دکھایا گیا ہے ، دوسری طرف حریم شاہ کی سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کو بھی دکھایا جاتا ہے۔
ٹیزر کے آخر میں حریم شاہ کہتی ہیں کہ میں آزاد ہونا چاہتی ہوں، میں تنگ آگئی ہوں ان دقیانوسی باتوں سے۔ واضح رہے کہ حریم شاہ کی زندگی پر بنائی جانے والی ویب سیریز ’’راز‘‘ کی کہانی منصور سعید نے لکھی ہے اور اس کے ہدایت کار اسد علی زید ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حریم شاہ کی غیر اخلاقی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں اور انھوں نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی ویڈیوز ان کی دوست صندل خٹک اور عائشہ ناز نے وائرل کیں۔
حریم شاہ کا کہنا تھا ’ایک سال پہلے ہی انہیں عائشہ پر شک ہو چکا تھا اور انھوں نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں عائشہ کے خلاف شکایت بھی درج کروائی تھی لیکن ایف آئی اے نے کوئی کارروائی نہیں کی‘۔
ٹک ٹاکر حریم شاہ ماضی میں بھی مختلف اسکینڈلز کی وجہ سے خبروں میں زیر بحث رہی ہیں۔ مختلف سیاسی اور معروف شخصیات کے ساتھ ان کی ویڈیوز بھی وائرل ہو چکی ہیں۔

حریم شاہ نے ماضی میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ویڈیوز شیئر کی تھیں جن میں وہ ہزاروں پاؤنڈز کے ساتھ کسی کمرے میں موجود تھیں اور انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ بھاری غیر ملکی کرنسی کو پاکستان سے برطانیہ لے کر آئیں مگر انھیں کسی نے نہیں روکا۔ ان ویڈیوز کی وجہ سے حریم شاہ پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ بھی چلتا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp