وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کے ویزے پر بھیک مانگنے سعودی عرب جانے والے 9 مسافروں کو آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان عمرے کی آڑ میں ویزے لگوا کر بھیک مانگنے سعودی عرب جا رہے تھے۔
ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاتون ایجنٹ بھی ملزمان کے ہمراہ سعودی عرب جا رہی تھی، گرفتار ملزمان کے پاس کسی قسم کی کوئی ہوٹل بکنگ نہیں تھی۔
مزید پڑھیں
گرفتار کیے گئے ملزمان میں 6 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایسے کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جہاں عمرے کی آڑ میں لوگ بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب جاتے ہوئے گرفتار ہوئے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے 29 ستمبر کو ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 16 افراد کو آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا تھا۔
یہ بھی یاد رہے کہ سیکریٹری اوورسیز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں یہ بتا چکے ہیں کہ بیرون ملک جتنے بھی بھکاری گرفتار ہوتے ہیں ان میں 90 فیصد پاکستانی ہوتے ہیں۔