ٹھوس شواہد نہ ہونے پر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو بری کر دیا گیا

جمعرات 2 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو عوام کو اُکسانے کے مقدمے سے بری کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فوری رہائی کے احکامات جاری کر دیئے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ امجد شعیب کے وکیل نے عدالت کے سامنے مؤقف اپنایا کہ ان کے موکل کے خلاف جو مقدمہ درج کیا گیا وہ قانون کی نظر میں درست نہیں۔

عدالت نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جسے بعد میں سناتے ہوئے عدالت نے امجد شعیب کو مقدمے سے بری کر دیا۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ ایسے کوئی شواہد یا مواد پیش نہیں کیا گیا جو کسی جرم سے امجد شعیب کا تعلق جوڑے۔ لہٰذا انہیں مقدمے سے بری کیا جاتا ہے۔ اگر وہ کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو انہیں فوری رہا کیا جائے۔

مقدمہ اور گرفتاری

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو 27 فروری علیٰ الصبح ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ ان پر عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے کا الزام تھا۔

امجد شعیب کے خلاف مقدمہ تھانا رمنا اسلام آباد میں مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ مقدے میں عوام کو اکسانے کی دفعات 153 اے اور 505 شامل کی گئی تھیں۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا تھا کہ امجد شعیب نے ٹی وی پروگرام میں عوام کو بغاوت پر اکسایا۔ ملزم نے اپنے بیان میں سرکاری ملازمین اور اپوزیشن کو سرکاری قانونی فرائض سے روکنے پر اکسایا تھا۔

مقدمے میں یہ بھی کہا گیا کہ ’ان کے بیان سے ملک میں بے چینی، بد امنی اور انتشار پیدا کرنے اور حکومت اور حزبِ اختلاف میں دشمنی، اشتعال انگیزی اور نفرت پھیلانے کی کوشش بھی کی گئی۔ ملزم کی جانب سے سرکاری ملازمین میں نفرت پیدا کرکے ملک کمزور کرنے کی سازش کی گئی۔

مقدمہ کی عدالتی کارروائی

لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو 28 فروری کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت سے امجد شعیب کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ تاہم عدالت نے امجد شعیب کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

حوالات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی دوران حراست ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ دیکھا جا سکتا ہے کہ امجد شعیب حوالات میں ہاتھ باندھے کھڑے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے انواع و اقسام کے تبصرے اور تجزیے کیے گئے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی۔

عمران خان نے اپنے پیغام میں لکھا ’اقتدار سے چمٹے رہنےکی خواہش اور اختلافِ رائے کا گلا گھونٹنے کے لیے معزز اور محبِ وطن پاکستانی پر بغاوت کا الزام تھوپ کر اسے زندان میں ڈال دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گھر کے شیر گھر میں ڈھیر: جنوبی افریقہ کا بھارت کو وائٹ واش، ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیت لی

ایف سی ہیڈکوارٹر حملے کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج تیار، حملہ آور دھماکے سے قبل کیا کرتا رہا؟

کیا مشل اوباما نے اوزیمپک استعمال کی؟ نئے فوٹو شوٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

انقلاب کے دنوں میں محبت، بنگلہ دیشی اور پاکستانی جوڑے کی کہانی

پاکستان میں بیروزگار افراد کی تعداد 59 لاکھ ہوگئی، خیبر پختونخوا سب سے آگے

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا