آسٹریلوی وزیراعظم کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت

پیر 4 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے کینبرا پہنچنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو 5 دسمبر کو وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت دے دی۔ گرین شرٹس آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے سڈنی کے راستے کینبرا پہنچ گئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان شان مسعود کی قیادت میں 18 رکنی اسکواڈ 5 دسمبر کو کینبرا میں واقع آسٹریلین وزیراعظم ہاؤس جائے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کو بھی مدعو کیا ہے۔

 

توقع ہے کہ ذکا اشرف 26 دسمبر سے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کو براہ راست میدان میں دیکھیں گے۔

ذکا اشرف ڈاؤن انڈر میں اپنے قیام کے دوران سی اے ممبران سے اہم امور پر بھی بات چیت بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان 1990 اور 2005 کے بعد تیسری مرتبہ آسٹریلیا کے خلاف 4 روزہ فرسٹ کلاس کرکٹ میچ کھیلے گا۔

آسٹریلین الیون کے خلاف پاکستان نے تاریخ میں اپنا پہلا میچ 1951 میں کھیلا تھا جبکہ کوویڈ 19 وبا کے پھیلنے کی وجہ سے 2022 سے پہلے دوطرفہ کرکٹ سیریز میں تعطل آ گیا تھا۔

آسٹریلین الیون

آسٹریلین الیون میں نیتھن میک سوینی (کپتان)، کیمرون بینکرافٹ، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، نیتھن میک اینڈریو، ٹوڈ مرفی، مائیکل نیسر، جمی پیئرسن، میتھیو رینشا، مارک اسٹیکیٹی اور بیو ویبسٹر شامل ہیں۔

پلیئنگ الیون کو پورے میچ کے دوران اے ٹی سی پریمیئر کے کھلاڑیوں کی بھی حمایت حاصل رہے گی جنہیں ملک میں دستیاب بہترین ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے ساتھ سیکھنے اور تربیت کرنے کا موقع ملے گا۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، محمد وسیم، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد( وکٹ کیپر)، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

دورہ آسٹریلیا کا شیڈول

4 روزہ میچ:  آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان 6-9 دسمبر کو مانوکا اوول، کینبرا

پہلا ٹیسٹ: آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان  14 سے 18 دسمبر،  پرتھ اسٹیڈیم

دوسرا ٹیسٹ: آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان 26 سے 30 دسمبر،  میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی)

تیسرا ٹیسٹ: آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان 3 سے 7 جنوری، سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی)

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp