بلوچ کلچر ڈے: پاکستان بھر میں رنگا رنگ تقریبات

جمعرات 2 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج کوئٹہ سمیت پاکستان کے دیگر حصوں میں بلوچ کلچرڈے بڑے جوش و خروش سےمنایا جارہا ہے۔ اس موقع پر کوئٹہ اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

بلوچ ہر سال 2 مارچ کو بلوچ کلچر ڈے مناکر اپنی پہچان دنیا کے سامنے رکھتے ہیں۔ خواتین کشیدہ کاری سے مزین لباس اورچادریں زیب تن کرتی ہیں جبکہ مرد گھیر دار کھلی شلوار اور گھٹنوں سے اوپر قمیص اور سر کو ڈھانپنے کے لیے دستار اور پگڑی پہنتے ہیں۔

پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان میں رنگا رنگ تقاریب کے علاوہ ریلیاں بھی نکالی گئیں جن میں بلوچستان کی بھرپور ثقافت کے ساتھ ساتھ ملک سے گہری محبت کو بھی اجاگر کیا گیا۔

 تقاریب و ریلیوں کے منتظمین کے مطابق بلوچ ڈے منانےکا مقصد عوام کو امن اور محبت کا پیغام دینا اور تمام روایات، ثقافت اورمنفرد طرزِ زندگی کو ہمیشہ زندہ رکھنے کی کوشش کرنا ہے۔

بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر امریکی قونصلیٹ کراچی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم بلوچستان کی متحرک اور بھرپور ثقافت کا جشن منا رہے ہیں ہمیں اس خصوصی دن کا حصہ بننے اور پاکستان کے سماجی اقتصادی اور ثقافتی تانے بانے میں بلوچ برادری کی نمایاں خدمات کو تسلیم کرنے پر فخر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp