جی ٹی اے 6 کی دنیا بھر میں دھوم، ٹریلر 9 کروڑ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا

بدھ 6 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور ویڈیو گیم ’گرینڈ تھیفٹ آٹو 6‘ (جی ٹی اے 6) کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، گیم ڈویپلر راک اسٹار نے اس گیم کا ٹریلر 5 دسمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ریلیز کرنا تھا، مگر آن لائن لیک ہو جانے کی وجہ سے انہیں ٹریلر کو 15 گھنٹے پہلے ہی ریلیز کرنا پڑا۔

راک اسٹار گیمز نے 4 دسمبر کو ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا، ’ ہمارا جی ٹی اے 6 کا ٹریلر لیک ہو چکا ہے لہٰذا ہمارے یوٹیوب پر جاکر اصل ٹریلر دیکھیں۔‘

91 سیکنڈز کا جی ٹی اے 6 کا ٹریلر اس وقت یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی نان میوزک ویڈیو بن چکا ہے، اس سے قبل یہ ریکارڈ مسٹر بیسٹ کی ویڈیو نے بنایا تھا۔

دنیا بھر میں گیمرز کئی سال سے جی ٹی اے 6 کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس سیریز کا اس سے قبل ریلیز ہونے والا چیپٹر جی ٹی اے 5 تھا جو 2013 میں لانچ کیا گیا تھا۔ جی ٹی اے 5 کی دنیا بھر میں 190 ملین کاپیاں فروخت ہوئی تھیں جو کہ مائیکروسافٹ کی مائن کرافٹ کے 300 ملین کاپیوں کی فروخت کے بعد دوسرا بڑا ریکارڈ ہے۔

جی ٹی اے 6 کے ٹریلر میں ابھی بہت کم تفصیلات فراہم کی گئی ہیں، جو کہ اس سے پہلے بھی وقتاً فوقتاً سامنے آتی رہی ہیں۔ ٹریلر میں لوگوں کو کاروں میں ریسنگ اور کشتیوں میں پارٹی کرتے دکھایا گیا ہے۔ ایک منظر میں ایک شخص کو سوئمنگ پول سے مگر مچھ کو نکالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان مناظر سے ظاہر ہوتا ہے کہ جی ٹی اے 6 میں امریکی شہروں اور قصبوں کے ماحول اور پس منظر کو مد نظر رکھا گیا ہے۔

جی ٹی اے کو اس سے پہلے صرف مردوں کی گیم سمجھا جاتا تھا لیکن اس بار اس گیم میں ایک لڑکی کا کردار بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ’لوسیا‘ جیل جمپ سوٹ میں ملبوس ہے اور اپنے دوست کے ایکشن اور ایڈوینچر کرنے کے لیے تیار ہے۔

ٹریلر میں فراہم کردہ تفصیل کے مطابق جی ٹی اے 6 صارفین کے لیے2025 میں ریلیز کی جائے گی۔ ایک پریس ریلیز میں راک سٹار نے بھی واضح کیا تھا کہ گیم اسٹیشن 5 اور ایکس باکس سیریز X/S پر بھی 2025 میں متعارف کرائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان