گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں گورنر ہاؤس پشاورمیں دلہا دلہن کے فوٹو شوٹ کروا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس وائرل ویڈیو پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔
سینئر صحافی و اینکر پرسن سلیم صافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ گورنر ہاؤس پشاور جہاں ان دنوں جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے سمدھی حاجی غلام علی براجمان ہیں ، میں ان دنوں فلموں اور گانوں کی شوٹنگ بھی ہوتی ہے ۔ تبدیلی آنہیں رہی ،تبدیلی آگئی ہے‘۔
گورنر ہاؤس پشاور جہاں ان دنوں جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے سمدھی حاجی غلام علی براجمان ہیں ، میں ان دنوں فلموں اور گانوں کی شوٹنگ بھی ہوتی ہے ۔ تبدیلی آنہیں رہی ،تبدیلی آگئی ہے۔ pic.twitter.com/Gb6JKclCo2
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) December 5, 2023
اینکر ابصا کومل نے سلیم صافی کی جانب سے شادی شدہ جوڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اعتراض کرتے ہوئے لکھا کہ ’ محترم صافی صاحب ، گورنر ہاؤس انتظامیہ سے سوال بلکل بنتا ہے آپ پوچھنے میں حق بجانب ہیں، لیکن اس نو بیہاتا جوڑے کی ویڈیو آپکے معروف اکاونٹ سے شیئر کرنا مناسب نہیں لگ رہا۔ ہمیں لوگوں کی پرائیوسی کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے‘۔
محترم صافی صاحب ، گورنر ہاوس انتظامیہ سے سوال بلکل بنتا ہے آپ پوچھنے میں حق بجانب ہیں ، لیکن اس نو بیہاتا جوڑے کی وڈیو اآپکے معروف اکاونٹ سے شیئر کرنا مناسب نہیں لگ رہا۔ہمیں لوگوں کی پرائیوسی کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔
— Absa Komal (@AbsaKomal) December 5, 2023
فیصل عباسی نامی ایکس صارف نے وائرل ویڈیو پر اعتراض کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی نہیں بننا تھا‘۔
اس نے یونیورسٹی نہیں بننا تھا کیا؟
— Faisal Abbasi (@Faisalabassi) December 5, 2023
ایک اور ایکس صارف نے لکھا کہ ’ یہاں تو لوگ روزانہ فیصل مسجد، اسلام آباد میں فوٹو شوٹ کرتے رہتے ہیں اس پر تو کوئی نہیں بولتا‘۔
کسی کی نجی زندگی سے متعلق تصاویر یا ویڈیو شیئر کرنا کیا اچھی بات ہے، فوٹو شوٹ کیا گورنر ھاوس میں نہیں ہوسکتا، یہاں تو لوگ روزانہ فیصل مسجد، اسلام آباد میں فوٹو شوٹ کرتے رہتے ہیں اس پر تو کوئی نہیں بولتا
— Khyber Pakhtunkhwa 💫 (@kpdairy) December 5, 2023
عبدالغفار نے لکھا کہ ’ اس میں بھی عمران خان کا قصور ہوگا‘
اس میں بھی عمران خان کا ہاتھ ہوگا
آپ کے فلسفہ کیمطابق— Ghaffar kakar (@Ghaffarkakar1) December 5, 2023
گورنر ہاؤس کے ترجمان نے ویڈیو پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ویڈیو گورنر ہاؤس کی ہے اور یہ دلہا دلہن کا فوٹو شوٹ تھا، گورنر ہاؤس میں شادی کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی اجازت ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس میں فلم یا ڈرامے کی شوٹنگ نہیں ہوئی اور نہ ہی اس کی اجازت ہے۔