پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات 15 سال بعد ہوئی ہے۔
قائد پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف اور شہباز شریف کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات۔۔۔ pic.twitter.com/UKdd2dffmh
— PMLN (@pmln_org) December 6, 2023
نواز شریف مسلم لیگ ق کے سربراہ سے ملنے کے لیے ظہور الٰہی روڈ پر واقع ان کی رہائش گاہ پہنچے۔ ان کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، مریم نواز، رانا ثنااللہ، سردار ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ اور بلال اظہر کیانی بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے نواز شریف اور دیگر ن لیگی رہنماؤں کی آمد پر انکا استقبال کیا، ملاقات میں مسلم لیگ ق کی جانب سے سالک حسین، شافع حسین، طارق بشیر چیمہ اور امتیاز رانجھا شریک تھے۔
نواز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، چوہدری شجاعت حسین نے نواز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سیٹ ایڈجسٹ منٹ پر بات چیت
ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کی قیادت نے آئندہ عام انتخابات میں باہمی تعاون پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں مسلم لیگ ن سیٹ ایڈجسمنٹ کے لیے مسلم لیگ ق کو سیٹوں کی تعداد کے حوالے سے پیشکش کرے گی ۔
مسلم لیگ ق نے اس ملاقات کے بعد اپنی پارٹی قیادت کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ق لیگ کی قیادت نواز شریف سے ملاقات کے بارے میں اپنے رہنماؤں کو اعتماد میں لے گی۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئے ہیں۔